Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ساما‘ کی جانب سے ڈیجیٹل بینک کے قیام کی تجویز

نئے بینکوں کے قیام کےلیے مزید درخواستیں وصول کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے دو ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کی درخواستیں منظوری کے لیے اعلی حکام کو پیش کردیں- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ساما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے دو سعودی ڈیجیٹل بینکوں کے لائسنس کے اجرا کی کارروائی مکمل کرنے کی خاطر حتمی منظوری کے لیے درخواستیں اعلی حکام کو پیش کردی گئیں- 
ساما کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل بینکوں کے قیام سے مملکت میں کھاتے داروں کو مزید سہولت حاصل ہو گی- 

ڈیجیٹل بینکوں سے مملکت میں کھاتے داروں کو مزید سہولت ہو گی (فوٹو، ٹوئٹر)

ساما کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور کمپنیوں کی سہولت اور سعودی معیشت کے فروغ کے لیے نئے بینکوں کے قیام کے لیے مزید درخواستیں وصول کی جائیں گی - ہماری کوشش ہے کہ مملکت میں بینک کارکردگی بہتر سے بہتر تر ہو- 
ساما نے توجہ دلائی کہ اس کی طرف سے نئے بینکوں کے قیام کی درخواستیں دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے- جو ادارے مطلوبہ معیار اور ضوابط پر پورے اتریں گے انہیں لائسنس جاری ہوں گے-  
ساما نے گزشتہ دنوں مختلف خدمات پیش کرنے والی  16 مالیاتی سعودی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اجازت نامے جاری کیے-

شیئر: