پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ
ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی تیل کمپنی ’آرامکو‘ نے ماہ جون کے لیے پیٹرول کے نئے نرخ جاری کردیے ہیں۔ نئی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
ویب نیوز ’عاجل ‘ کے مطابق ماہ جون 2021 کے لیے پیٹرول 91 کے لیے فی لٹر قیمت میں 10 ہللہ اضافہ کیے جانے کے بعد اب ایک لیٹ رپیٹرول 2 ریال 08 ہللہ کے بجائے 2 ریال 18 ہللہ میں فروخت کیا جائے گا۔
پیٹرول 95 جس کی پرانی قیمت 2 ریال 23 ہللہ تھی کے نئے نرخ 2 ریال 33 ہللہ مقرر کی گئی ہے۔
نئے جاری کیے جانے والے نرخ نامے میں ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ ڈیزل 52 ہللہ جبکہ کیروسین آئل 70 ہللہ میں ہی فروخت کیا جارہا ہے۔
واضح رہے اپریل میں 91 پیٹرول فی لیٹر ایک ریال 99 ہلالہ جبکہ 95 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 ریال 13 ہللہ مقرر تھی۔
مملکت میں پیٹرول کے نرخ ماہانہ بنیاد پرتبدیل کیے جاتے ہیں جن کا اعلان ہر ماہ کی دس تاریخ کو کیاجاتا ہے نئے نرخوں کا نفاذ 10 تاریخ کو رات 12 بجے کے بعد جب نیا دنیا شمار ہوجاتا ہے سے کیا جاتا ہے۔