ریاض: گھر میں کلینک کھولنے پرغیر ملکی گرفتار
ملزم کو پہلے بھی کام کرنے سے منع کیا گیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کی تفتیشی ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے تعاون سے گھر کے اندر کلینک کھول لینے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا ۔
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق ریاض شہر میں مقیم غیر ملکی کواس سے قبل بھی متعدد خلاف ورزیوں پرشعبہ طب کے حوالے سے کام کرنے سے منع کیا جاچکا تھا۔
ملزم کے خلاف گھر میں غیر قانونی طورپر لوگوں کو علاج معالجے کے لیے بلانے اور ان کا علاج کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
تفتیشی ٹیم نے گرفتار غیر ملکی کے خلاف فوری رپورٹ درج کرکے اس کا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا جہاں کیس کا مطالعہ اور ملزم سے مزید تحقیقات کرنے کے بعد چالان کرمنل کورٹ میں ارسال کیاجائے گا۔