Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موڈرنا ویکسین کی تقسیم کے لیے معاہدہ

امریکہ میں ویکسین کے استعمال کے لیے ہنگامی استعمال کا لائسنس ملا ہوا ہے۔( فوٹو العربیہ)
امریکی کمپنی موڈرنا نے کہا  ہے کہ ’سعودی عرب میں موڈرنا ویکسین کی تقسیم پر تبوک دوا ساز کمپنی کے ساتھ معاہدہ  ہو گیا ہے‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق امریکی کمپنی نے بیان میں کہا کہ’ تبوک دوا ساز کمپنی کے ساتھ معاہدے میں آئندہ رونما ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مطلوب خوراکوں کے معاملات اور ویکسین کی تقسیم شامل ہے‘۔
یاد رہے کہ موڈرنا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ کووڈ ویکسین کی مکمل منظوری کے لیے کوشاں ہے۔ 
موڈرنا نے بتایا کہ ’امریکن فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو آئندہ ہفتوں کے دوران نئے گوشوارے پیش کرے گی تاکہ 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے ویکسین کے استعمال کی درخواست کی حمایت حاصل کی جاسکے‘۔
یاد رہے کہ موڈرنا، فائزر بیونتک اور جانسن اینڈ جانسن سمیت ان ویکسینوں میں سے ایک ہے جنہیں امریکہ میں ہنگامی استعمال کا لائسنس ملا ہوا ہے۔ یہ لائسنس کسی بھی وقت منسوخ ہوسکتا ہے۔ لائسنس اس وقت تک موثر ہوگا جب تک ہنگامی حالت قائم رہے گی۔ 

شیئر: