Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے کورونا ویکیسین کے لیے عمر کی حد کم کر دی

اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں (فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین سب کو دی جائے گی۔ عمر کی حد 18 برس سے کم کرکے اب 16 برس کر دی گئی ہے۔ تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے ویکسین مفت فراہم ہوگی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 16 برس کی عمر سے ہر زمرے کے ان تمام لوگوں کے لیے ویکسین کا بندوبست کر دیا گیا ہے جو اس کی شرائط پر پورے اتر رہے ہوں۔ مقامی شہریوں اورغیرملکیوں میں کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ 

ویکسین کے لیے شہریوں اور غیرملکیوں میں کسی قسم کا امتیاز نہیں- (فوٹوالامارات الیوم)

اماراتی وزارت صحت نے ان افواہوں کوغیر معتبر قرار دیا جن میں کہا جارہا ہے کہ کووڈ 19 کی علامتوں کا علاج وٹامن کے ذریعے ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے سرکاری اداروں سے رابطے کی کوئی ضرورت نہیں۔ خود ساختہ معالج دعوے کررہے ہیں کہ روزانہ یا ہفتے میں ایک بار بعض وٹامنز لینے سے کورونا کی بیماری دور ہوجاتی ہے۔
وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں جو شخص بھی کووڈ  19 کی علامتیں اپنے اندر محسوس کرے پہلی فرصت میں صحت حکام سے رابطہ کیا جائے۔ کووڈ 19 کے بارے میں درست معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر مہیا ہیں۔ 
متحدہ عرب امارات میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کو رونا ویکسین کی مزید 84 ہزار 852 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اس طرح اب تک کیاس قومی مہم میں ویکسین کی 18 لاکھ 82 ہزار 778 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: