سعودی عرب میں تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان سے پیر کو سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر تبوک نے سفیر پاکستان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا اور تبوک میں ان کے خوشگوار قیام کی خواہش کا اظہار کیا، سفیر پاکستان ان دنوں تبوک کے دورے پر ہیں۔
مزید پڑھیں
-
عادل الجبیر سے سفیر پاکستان بلال اکبر کی ملاقاتNode ID: 569011
-
چینی ویکسین کا معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے: بلال اکبرNode ID: 569861
شہزادہ فہد بن سلطان نے اس موقع پر کہا کہ ’سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات بڑے گہرے ہیں اور مختلف شعبوں میں دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کی پالیسی پر گامزن ہیں‘۔
گورنر تبوک اور سفیر پاکستان نے باہمی دلچسپی کے امور پر برادرانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔
سفیر پاکستان نے خیرمقدم اور فیاضانہ میزبانی پر گورنر تبوک کا شکریہ ادا کیا انہوں نے مختلف شعبوں میں تبوک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ستائش بھی کی۔
آخر میں سفیر پاکستان بلال اکبر نے گورنر تبوک کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔