بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ ’شمولیت کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کوئٹہ یا خضدار میں جلسہ عام میں کیا جائے گا۔‘
نواب ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے منگل کو کوئٹہ میں ہم خیال سیاسی و قبائلی رفقا کا مشاورتی اجلاس طلب کر رکھا تھا۔
اجلاس میں انہوں نے اپنے ساتھیوں سے سیاسی مستقبل سے متعلق رائے مانگی۔ سینکڑوں کی تعداد میں شرکا نے کھڑے ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے فیصلے کی تائید کی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔
مزید پڑھیں
-
ن لیگ کے صدر شہباز شریف اب کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟Node ID: 564271
-
پارلیمنٹ میں گالم گلوچ: ’ایوان کا تقدس کس چڑیا کا نام ہے؟‘Node ID: 574421
ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے گذشتہ ہفتہ اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے انہیں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی۔
خیال رہے کہ دونوں رہنماؤں نے گذشتہ سال نومبر میں ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ثناء اللہ زہری دسمبر 2015 سے جنوری 2018 تک بلوچستان میں ن لیگ کی مخلوط حکومت کے وزیراعلیٰ جبکہ عبدالقادر بلوچ 2013 سے 2018 تک وزیراعظم میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کے رکن رہے۔
دونوں رہنماؤں نے ن لیگ سے ناراضی کی وجوہات 25 اکتوبر 2020 کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بی این پی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مینگل سے قبائلی دشمنی کے سبب ثناء اللہ زہری کو شرکت سے روکنے اور میاں نوازشریف کی فوج پر تنقید بتائی تھیں۔
بیرون ملک موجود ثناء اللہ زہری نے منگل کو کوئٹہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پیپلزپارٹی شروع دن سے ان کے ساتھ رابطے میں تھی۔‘
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی ملاقات@BBhuttoZardari @AAliZardari pic.twitter.com/4eNbbpXqRp
— PPP (@MediaCellPPP) June 10, 2021