Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : یکم اگست سے مشروط سفری اجازت

ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے غیر ملکی کویت آسکیں (فوٹو، ٹوئٹر)
 کویتی حکومت کی جانب سے ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے غیرملکیوں کےلیے یکم اگست سے سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔   
 بیرون ملک سفرکرنےوالے کویتی شہریوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں ۔
 العربیہ نیٹ  اور سبق نیوز کے مطابق حکومت کویت کے ترجمان طارق المزرم نے کہا کہ غیرملکیوں کو شرائط پوری کرنے پر کویت آنے کی اجازت دی جائے گی-  
المزرم نے بتایا کہ کویتی کابینہ نے  غیرملکیوں کو اپنے یہاں آنے کی مشروط اجازت دی ہے- شرط یہ ہے کہ کویت آنے والے غیرملکی کویت میں منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے   جن میں فایزر، ایسٹرازینکا اور موڈرنا کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینز شامل ہیں-  

 بیرون ملک جانے والے کویتی شہریوں کےلیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)

کویتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اگر کسی نے جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کی ایک خوراک لگوائی ہو تو اسے بھی کویت آنے کی اجازت ہوگی- اس فیصلے پر عمل درآمد یکم اگست  سے ہوگا-  
حکومت کویت کے ترجمان نے بتایا کہ ایسے  کویتی شہری اور مقیم غیرملکی بیرون ملک ویکسین کے بغیر سفر کرسکتے ہیں بشرطیکہ وہ ویکسین سے مستثنی ہوں- کویت دو زمروں کو ویکسین سے استثنی دیے ہوئے ہے ایک تو عمر کے حوالے سے دوم الرجی کے مریضوں کو بھی استثنی دیے ہوئے ہے- علاوہ ازیں حاملہ خواتین بھی اس سے مستثنی ہیں- 
کویتی کابینہ  نے تاکید کی ہے کہ کورونا ویکسین کا ریکارڈ  دکھانے کے لیے سب لوگ ’مناعۃ‘ یا ’ھویتی‘ ایپ استعمال کریں- کورونا وائرس سے صحت یافتگان کے لیے بھی یہ ضروری ہے- 
حکومت کویت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریستورانوں، قہوہ خانوں اور بڑے تجارتی مراکز میں آنے کی اجازت صرف ان لوگوں کو ہوگی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہوں- غیر ویکسین یافتگان کو ریستوران، قہوہ خانوں اور تجارتی مراکز میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا- 
 

شیئر: