Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں جون کے آخر تک معمولات زندگی بتدریج بحال ہونے کا امکان

ستمبر سے نرسری کلاسز کھولنے کی تجویز زیرغور ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
کویتی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ کویت ایئرپورٹ سمیت بیشتر سرگرمیاں ماہ رواں کے آخر میں بتدریج بحال ہوجائیں گی۔
کویتی جریدے القبس نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جون، جولائی اور اگست کورونا وبا کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔
کویتی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ موجودہ طریقہ کار کے مطابق اس دوران پندرہ لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس سے ملک میں حالات معمول پر آنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
ایئرپورٹ کھلنے پر کویت آنے کے خواہشمند غیرملکیوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ کویت میں رجسٹرڈ ویکسین یافتہ ہونا کویت آنے کی بنیادی شرط ہوگی۔  
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے بیرون ملک موجودگی کے دوران ایسی ویکسین لگوائی ہوگی جو ملک میں رجسٹرڈ نہیں تو انہیں کویت پہنچنے پر منظور شدہ کسی ایک ویکسین کی ایک خوراک دی جائے گی۔ 
حکومت کویت ستمبر کے دوران صحت ضوابط کے مطابق نرسری کلاسیں کھولنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے جبکہ طلبہ و اساتذہ میں ساٹھ فیصد تک ویکسین کی شرح پہنچ جانے پر سکول کھول دیے جائیں گے۔ اگر تناسب اس سے کم ہوگا تو سکول بتدریج بحال کیے جائیں گے۔ 
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: