Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کی انڈین قسم کے کیسز کی تصدیق

کویت میں کورونا وبا کی انڈین قسم کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے (فوٹو: عرب نیوز)
کویت میں کورونا وبا کی انڈین قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت ملک میں کورونا کے کچھ کیسز کو مانیٹر کر رہا ہے جو کہ انڈین قسم کے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السند نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ کورونا وائرس کی ڈیلٹا ویرینٹ جو کہ انڈین قسم کے نام سے مشہور ہے کے کیسز کویت میں سامنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انڈین قسم کے کورونا کیسز کی تصدیق وزارت صحت کی جانب سے تفصیلی تجزیے میں ہوئی۔
 

شیئر: