Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کا پی پی پی رہنما کی چیف جسٹس کے خلاف تقریر کا ازخود نوٹس

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دوپہر 12 بجے سماعت کرے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر کا نوٹس لے لیا ہے۔
چیف جسٹس نے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والی کاز لسٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مسعود الرحمان عباسی کی تقریر پر لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت منگل کو سپریم کورٹ میں ہو گی۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دوپہر 12 بجے سماعت کرے گا۔
خصوصی بینچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔
کیس کے حوالے سے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔  سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کی چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل تقرر پر نوٹس لے رکھا ہے۔

شیئر: