سعودی عرب جدہ میں امریکی قونصلیٹ نے سعودی شہریوں کی ویزا درخواستیں نمٹانے میں تاخیر کی وضاحت کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق امریکی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ درخواستوں زیادہ تعداد میں ہیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کے باعث درخواستیں نمٹانے میں وقت لگ رہا ہے۔
امریکی قونصلیٹم نے بیان میں کہا کہ امریکی انسداد امراض سینٹر کی ہدایت ہے کہ جو لوگ فضائی راستے سے امریکہ جانا چاہتے ہیں انہیں امریکہ پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
ٹیسٹ رپورٹ ایئرلائن کے حوالے کرنا ہوگی۔ علاوہ ازیں تمام مسافروں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ انسداد امراض مرکز کی ہدایات کی پابندی کریں۔