Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج کو ریاض اور دمام کو جوڑنے والی شاہراہ کا بڑا کام مکمل

یہ شاہراہ چار مراحل میں مکمل کی جا رہی ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ’ الخرج کو ریاض، دمام شاہراہ سے جوڑنے والی سڑک کا بڑا کام مکمل ہوگیا ہے۔ یہ شاہراہ  110 کلو میٹر طویل اور دو رویہ ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت نقل و حمل نے بیان میں کہا کہ’ یہ شاہراہ چار مراحل میں مکمل ہوگی۔ پہلا اور دوسرا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ تیسرے مرحلے کا کام چل رہا ہے جبکہ چوتھے مرحلے کا 95 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے‘۔
وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ ’ شاہراہ کی تکمیل سے ٹریفک رش کم ہوگا۔ سامان کی منتقلی آسان ہوجائے گی اور ٹرانسپورٹ کا شعبہ زیادہ موثر ہوجائے گا‘۔
بیان میں وزارت نقل و حمل نے مزید کہا کہ ’یہ شاہراہ مملکت بھر میں ٹریفک سلامتی کا معیار بلند کرنے والی پالیسی کا ایک حصہ ہے‘۔ 
علاوۃ ازیں الشرقیہ میونسپلٹی نے دمام میں ریلوے کراسنگ اور امیر نایف روڈ پل کا نوے فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری تعمیرات انجینیئر مازن بخرجی نے بتایا کہ ’650 میٹر طویل دو پل بنائے جارہے ہیں ایک مشرق سے مغرب کی جانب اور دوسرا مغرب سے مشرق کی جانب ہے‘۔
’ ان پلوں کی بدولت ریلوے لائن سے ٹریفک کسی رکاوٹ کے بغیرآجاسکے گی اور روڈ استعمال کرنے والو ں کو سہولت ہوگی۔ ریلوے لائن عبور کرنے کی صورت میں پیش آنے والے خطرات کم ہوجائیں گے‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ’ اگست کے آخر میں دونوں پلوں کا افتتاح ہونے کا امکان ہے‘۔

شیئر: