پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں آج جمعرات کی رات پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز اور وہاب ریاض کی قیادت میں پشاور زلمی میدان میں اتریں گی۔
فتح پشاور زلمی کا مقدر بنتی ہے یا پہلی مرتبہ جیت کا ہما ملتان سلطانز کے سر پر بیٹھتا ہے اس کا فیصلہ ابوظبی کے شیخ زاید سٹیڈیم میں جمعرات کی رات ہوگا۔
شائقین کرکٹ توقع کر رہے ہیں کہ انہیں آج ایک دلچسپ اور سنسنی خیر ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا۔
اگر پی ایس ایل کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ پشاور زلمی نے چوتھی مرتبہ ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور ایک مرتبہ وہ ٹورنامنٹ جیتنے میں بھی کامیاب رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے ہرا دیاNode ID: 575426