Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور قلندرز پی ایس ایل سے آؤٹ:’تم جیتو یا ہارو ہم سپورٹ کرتے رہیں گے‘

لاہور قلندرز کراچی کنگز سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
لاہور قلندرز سنیچر کو پاکستان سپر لیگ 6  کے اہم میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
لاہور قلندرز کے پاکستان سُپر لیگ سے باہر ہونے کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
صارفین لاہور کی شکست پر انوکھے اور مختلف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
صارف آفاق بھٹہ لکھتے ہیں کہ ’جب پاکستان سپر لیگ شروع ہوا تو لاہور قلندرز میں جیت کی لگن تھی لیکن اب یہ جذبہ ختم ہورہا ہے۔ حد ہوتی ہے یار چھ سال ہو گئے ہیں۔‘
کچھ صارفین لاہور قلندرز کی شکست پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں تو کچھ آئندہ لاہور قلندرز کو سپورٹ نہ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ 

تاہم بعض ایسے بھی ہیں جن کا لاہور قلندز سے اب بھی کوئی گلہ نہیں ہے۔ ایسے ہی ایک صارف نبیل افتخار ہیں لکھتے ہیں ’ تم جیتو یا ہارو ہم ہمیشہ آپ کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔‘
ٹوئٹر ہینڈل ایم ایس کا کہنا ہے ’لاہور کی طرف سے بہت بُری کپتانی، جب ہدف کا تعاقب نہیں ہو رہا تو کیوں بار بار ٹاس جیتنے کے بعد باؤلنگ کرتے ہیں۔‘

’یہ کراچی نہیں ابوظبی ہے۔ لاہور کی طاقت باؤلنگ ہے لہٰذا پہلے باولنگ کرنا چاہیے تھا۔ تو ٹاٹا لاہور۔‘

لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کے بعد مداحوں کے حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹوئٹر ہینڈل مسٹر روسٹر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا  ’نہ چھیڑو ہمیں ہم ستائے ہوئے ہیں۔‘
 

شیئر: