Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر ایک اور ڈرون حملہ ناکام

حوثیوں کے ڈرون کوفضا میں ہی مارگرایا گیا(فوٹو، ٹوئٹر
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن میں ایران نوازحوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشیط شہر پردھماکہ خیز ڈرون حملے کو ناکام بنا یا گیا ہے۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے جمعہ کی صبح دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پرحملہ کی کوشش کی گئی جسے اتحادی فورسز کی ایئرکمان نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
حوثیوں کے ڈرون کو فضا میں ہی مارگرادیا گیا۔ اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مسلسل سعودی عرب کونشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اتحادی فورسز ان حملوں کو بروقت ناکام بنانے میں کامیاب رہی۔
ایران نواز حوثیوں کی یہ کارروائیاں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں ہیں ۔

شیئر: