کراچی کی پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقد ہونے والی کورس کمیشننگ پریڈ میں نیوی کی ایک خاتون آفیسر بھی شامل تھیں جنہوں نے نیوی میں تعینات اپنے باوردی والد کو سیلوٹ پیش کیا۔
اس پریڈ کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر سوشل میڈیا صارفین خاتون اور ان کے والد کو سراہ رہے ہیں۔
ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اظہر خان نے لکھا کہ ’باپ کی طرح کی بیٹی۔ گذشتہ روز پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ تقریب میں اپنے والد کا سرفخرسے بلند کرتی ہوئی بیٹی۔‘
Like Father like Daughter!
A bright daughter making her father proud at a Commissioning Ceremony yesterday at Pakistan Naval Academy. pic.twitter.com/bUfOGuH8Kn— Azhar M Khan (@AzharMKhan3) June 27, 2021
ویڈیو وائرل ہوئی تو اس خوبصورت لمحے کے بارے میں صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔
ٹوئٹر ہینڈل خالد لکھتے ہیں کہ ’دنیا میں اس سے بہتر احساس نہیں کہ ایک باپ اپنی بیٹی کو کامیاب ہوتا دیکھے۔‘
No better feeling in the world, for a father to see his daughter succeed....❤
— Khalid M. (@KM778716) June 27, 2021
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف ندیم نے لکھا کہ ’اس کا خاص طریقے سے قدم بڑھانا، اور باپ کے لیے بازو کھولنا۔ کیا ہی خوبصورت منظر ہے۔ بیٹیاں جب حد سے زیادہ خوش ہوں تو ایسے ہی چھوٹے چھوٹے اور خاص طریقے سے قدم اٹھاتی ہیں۔‘
اس کا اس خاص طریقے سے قدم بڑھانا، اور باپ کے لئے بازو کھولنا۔ کیا ہی پیارہ سین۔ بیٹیاں جب over joyed ہوں تو ایسے ہی چھوٹے چھوٹے اور خاص طریقے سے، جس کو میں بیان نہیں کر پا رہا) سے قدم اٹھاتی ہیں
— MAN (@anadeem__ch) June 27, 2021
باپ بیٹی کے درمیان اس لمحے کو بیان کرتے ہوئے ٹوئٹر ہینڈل فرمان خان نے لکھا کہ یہ محبت کا وہ انداز ہے جو صرف باپ بیٹی ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پیاری بیٹی کی عمر دراز کرے آمین۔‘
یہ محبت کا وہ انداز ھے جو صرف باپ بیٹی ہی سمجھ سکتی ھیں۔ اللہ تعالیٰ پیاری بیٹی کی عمر دراز کرے آ مین
— Farman khan (@khanfarman186) June 27, 2021