Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں اطالوی سفارت خانے سے 1000 شینجن ویزا سٹِکرز 'چوری'

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق سٹیکرز سفارت خانے کے لاکر روم سے چوری ہوئے ہیں۔ فائل فوٹو: ان سپلیش  
اطالوی حکومت نے پاکستانی وزارت خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع اطالوی سفارت خانے سے شینجن ویزے کے ایک ہزار سٹِکرز چوری ہوگئے ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری کے مطابق سٹِکرزسفارت خانے کے لاکر روم سے چوری ہوئے ہیں۔  
ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے درخواست کی تھی کہ ملک کے تمام داخلی اور خارجی پوائنٹس پر ان ویزا سٹِکرز کو ٹریک کیا جائے اور ملنے کی صورت میں وزارت خارجہ کو مطلع کیا جائے۔
وزارت خارجہ کے ایک خط کے مطابق چوری ہونے والے ویزا سٹِکرز میں سے 750 کے نمبرITA04191325 سے ITA041914000 ہیں۔
دیگر 250 کے نمبر ITA041915751 سے ITA041916000 کی سیریز کے ہیں۔

شیئر: