فیملی فیس، اقامے کی ایکسپائری تاریخ، ویکسین اور جرمانہ، غلاف کعبہ سمیت مقبول ویڈیوز
حج کی تیاریوں کے علاوہ اقامے کی ایکسپائری تاریخ، ویکسین لگوانے سے متعلق ویڈیوز کو زیادہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ جدہ میں ایشین ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے پروگرام، حقل شہر کے ساحلی علاقے کی ویڈیوز کو پسند کیا گیا۔
خروج نہائی مقررہ مدت میں نہ لگے تو اضافی دنوں کی فیملی فیس دینا ہوگی؟:’خروج نہائی کےلیے 60 دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ اگراقامہ کی ایکسپائری میں 60 دن سے زیادہ کا وقت ہے تو فیملی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔
اقامے پر ایکسپائری تاریخ درج نہیں ہے، اہلکار طلب کرے تو کیا کریں؟
پابندی کے باوجود کمپنی کیسے اپنے ورکرز کو بلا سکتی ہیں؟:سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیوں کے باوجود کمپنی اپنے ورکرز کو کیسے بلا سکتی ہے؟
ویکسین نہ لگوانے والے غیر ملکیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا؟
غلاف کعبہ کب کب اوپر کیا جاتا ہے؟:غلاف کعبہ کب کب اوپر کیا جاتا ہے اور اس کا کیا مقصد ہوتا ہے؟
سربراہ فائنل ایگزٹ لگوا لے تو چھٹیوں پر گئے اہل خانہ کا کیا ہوگا؟
عربی رسم الخط نمائش:ریاض میں سعودی وزارت ثقافت کے تحت عربی رسم الخط نمائش کا انعقاد ہورہا ہے۔
جدہ میں ایشین ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز کا پروگرام:جدہ میں پاکبان گروپ کی جانب سے ایشین ٹک ٹاکرز،یوٹیوبرز کےلیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں حوصلہ افزائی کےلیے انہیں شیلڈز بھی دی گئیں۔
حقل شہر کا ساحلی علاقہ:سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع حقل شہر کا ساحلی علاقہ جہاں صاف شفاف پانی سیاحوں کا منتظر ہے.
تربوز کی کاشت کے بعد منڈی میں بولی:بریدہ میں تربوز کی تازہ کاشت کے بعد منڈی میں بولی لگائی جارہی ہے ۔
ساحل سمندر کی صفائی کےلیے آگاہی:جدہ کے ساحل سمندر کی صفائی کےلیے رضا کاروں کی ٹیم جمع کی گئی جس نے لوگوں میں صفائی کی آگاہی پیدا کی۔
احد شاہراہ پر تعمیراتی کام جاری:مدینہ منورہ میں احد شاہراہ پر تعمیراتی کام جاری ہے ۔ منصوبے کا 60 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے.
نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام:جدہ بندرگاہ پر لبنان سے 14 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ۔ آئرن شیٹس کی شپمنٹ میں منشیات چھپائی گئی تھی۔