Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چوہدری: ’ملک کو جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالرز کے نقصانات‘

فواد چوہدری کی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں (فوٹو اے ایف پی)
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا۔
فواد چوہردی نے بدھ کو ٹویٹ میں لکھا کہ ’عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا۔ کل سے ٹک ٹاک کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں؟ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالرز کے نقصانات برداشت کر رہا ہے۔‘
فواد چوہدری کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر سائرہ نے لکھا کہ ’گورنمنٹ کس کی ہے؟ عوام نے تو نہیں کرنا یہ سب ٹھیک۔ لائیں ریفارمز اور عمل کروائیں ان سے۔ باتیں کرنے سے تو عدالتیں ٹھیک نہیں ہوں گی۔‘
شاہ نواز رضا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’فواد بھائی ایک نیا قانون بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم انگریزوں کے بنائے ہوئے قانون پر کب تک چلتے رہیں گے۔ آپ لوگ باقی پارٹیوں سے بات چیت کر کے قانون سازی کریں جو 100 سال تک اس کی کوئی بھی شق تبدیل کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ یہ سارا قوانین اردو میں ہونے چاہیں۔ ٹھیک ہو جائے گا سب۔‘
جمال عبداللہ عثمان نے لکھا کہ ’پیپلز پارٹی کے دور میں ن لیگ ایسے ہی عدالتی فیصلوں پر خوشی سے پھولے نہ سماتی تھی۔ ن لیگ کے دور میں آپ لوگوں نے بدترین اور شرمناک فیصلوں کا دفاع کیا۔ دنیا گول ہے۔ اب بھی موقع ہے کہ پرانی غلطیوں سے توبہ تائب ہو جائیں۔‘

شیئر: