Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش سے اتحاد ایئر کی فلائٹس 21 جولائی تک معطل

متاثرہ بکنگ والوں کو رش سے بچنے کے لیے بعد میں رابطے کا کہا گیا ہے (فوٹو: اتحاد ایئرویز)
اتحاد ایئرویز نے پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے اپنی فلائٹس کو 21 جولائی 2021 تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کا کہنا ہے فلائٹیں معطل رکھنے کا فیصلہ اس وقت عائد پابندیوں کی وجہ سے کیا ہے۔
اتحاد ایئرویز کی جانب سے فلائٹس معطلی سے متاثر ہونے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کی بکنگ متاثر ہوئی ہے تو ہم سے بعد میں رابطہ کریں تاکہ اس وقت کنٹیکٹ سینٹر اور سوشل میڈیا ٹیموں کو درپیش رش کی وجہ سے ان کا مسئلہ تاخیر کا شکار نہ ہو۔
خلیجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر تک بغیر کسی فیس کے بکنگ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

شیئر: