Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان میں 609 انڈین جبکہ انڈیا میں 345 پاکستانی قیدی موجود‘

{انڈیا میں پاکستان کے 345 قیدی موجود ہیں جن میں 217 سویلینز اور 74 ماہی گیر شامل ہیں‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انڈیا نے ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی سالانہ فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔
ان فہرستوں کے مطابق ’پاکستان میں انڈیا کے 609 جبکہ انڈیا میں پاکستان کے 345 قیدی موجود ہیں۔‘
حکومت پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کو بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان میں انڈیا کے جو 609 قیدی موجود ہیں ان میں سے 51 سویلینز اور 558 ماہی گیر ہیں۔‘

 

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’یہ اقدام پاکستان اور انڈیا کے درمیان 21 مئی 2008 کو طے پانے والے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت کیا گیا۔‘
’اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو تبادلہ کرتے ہیں۔‘
 دفتر خارجہ کے مطابق ’انڈیا کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو پاکستانی قیدیوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔‘
’اس فہرست کے مطابق انڈیا میں پاکستان کے 345 قیدی موجود ہیں جن میں 217 سویلینز اور 74 ماہی گیر شامل ہیں۔‘

شیئر: