Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیمپرز میں چھپا کر17 لاکھ ریال سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایک لاکھ 84 ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ( فائل فوٹو سبق)
نائجیرین کسٹم حکام نے کانو ایئرپورٹ پر 17 لاکھ سعودی ریال بچوں کے پیمپرز میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نائجیرین کسٹم عہدیدار نے بتایا کہ ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے مالیاتی و اقتصادی جرائم کی کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔
برآمد ہونے والے 17 لاکھ سعودی ریال اور ایک لاکھ 84 ہزار امریکی ڈالر بھی متعلقہ کمیٹی کی تحویل میں دیے گئے ہیں۔ 
کسٹم افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار نائجیرین سے دریافت کیا گیا تھا کہ یہ کرنسی اس نے کہاں سے اور کیسے حاصل کی؟ یہ استفسار ملکی قانون کے تحت کیا گیا تھا تاہم زیر حراست نائجیرین نے اس کا جواب نہیں دیا۔
نائجیریا کا قانون ہےکہ اگر کوئی مسافر دس ہزار ڈالر سے زیادہ کی رقم لے جارہا ہے تو ایسی صورت میں اسے اس کی رپورٹ کرنا ہوگی۔

شیئر: