Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جادو میں استعمال کی جانے والی اشیا کی سمگلنگ ناکام

دمام ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے قبضے سے یہ سامان برآمد ہوا ہے( فوٹو سبق)
سعودی محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جادوگری اور شعبدے بازی میں استعمال کی جانے والی اشیا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کسٹم انسپکٹر نے شبے کی بنیاد پر ایک مسافر کی تلاشی لی جس سے جادو اور شعبدے بازی میں استعمال کیا جانے والا سامان برآمد ہوا۔

 مسافر کے قبضے سے چمڑے کے 5 ٹکڑے برآمد ہوئے(فوٹو سبق)

 مسافر کے قبضے سے چمڑے کے 5 ٹکڑے برآمد ہوئے جن پر جادو ٹونے کے نام اورعلامتی نمبر لکھے ہوئے تھے۔ کھانے پینے کے سامان میں چمڑے کے یہ ٹکڑے چھپائے گئے تھے۔ 
مشتبہ مسافر کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: