Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چالیس برس کے افراد کے لیے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک مہیا 

صحتی ایپ کے ذریعے دوسری خوراک کے لیے بکنگ کرانا ہوگی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ہجری کیلنڈر کے لحاظ سے چالیس برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک مہیا کردی گئی ہے۔ صحتی ایپ کے ذریعے دوسری خوراک کے لیے بکنگ کرانا ہوگی۔
اخبار 24  کے مطابق  وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ویکسین پلان آگے بڑھ رہا ہے۔ معاشرے کے تمام افراد کو مربوط نظام کے ذریعے ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔ توقع ہے کہ معاشرے کے سب افراد ویکسین لگوالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی دوسری خوراک ہر زمرے کے لوگوں کو فراہم کی جائے گی اور تدریجی طور پر یہ کام ہوگا۔ 

مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ویکسین لگوا رہے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کے ترجمان  نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرین کا تناسب ابھی غیرمستحکم ہے البتہ نازک کیسز کی شرح مستحکم ہوگئی ہے۔
 ترجمان نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیس سے چالیس سال تک کے زمروں میں آنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کورونا کی دوسری خوراک بھی جلد دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ویکسین لگوا رہے ہیں۔ ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد اینٹی وائرس مدافعتی نظام تشکیل پانے لگتا ہے۔ دوسری خوراک سے مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔

شیئر: