کویت: غیرملکیوں کے علاج پرسالانہ 595ملین دینار خرچ
کویت سٹی: کویت میں مقیم غیرملکیوں کو پیش کی جانے والی صحت خدمات پر حکومت کو595ملین دینار سالانہ خرچ کرنے پڑتے ہیں۔اس کے بالمقابل کویتی شہریوں کو پیش کی نے والی صحت پر حکومت سالانہ 773ملین دینار خرچ کرتی ہے۔ مقامی اخبا رالقبس کے مطابق معاشی ماہر محمد رمضان نے بتایا کہ غیر ملکیوں کو پیش کی جانے والی صحت خدمات حکومت پر بوجھ ہے ۔ غیرملکیوں کی صحت خدمات حکومت کے بجائے ان کی کمپنیوں پر عائد کی جانے چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ اعدادوشمار کے مطابق سالانہ 106ہزار شہری اسپتالوں سے رجوع کرتے ہیں ، ان کے مقابل 51ہزار غیرملکی سرکاری اسپتالوں میں صحت خدمات حاصل کرتے ہیں۔