کویت سٹی( محمد عرفان شفیق) کویت سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج پیر کو دن بھر گرد وغبار کا طوفان رہا۔حد نگاہ شدید متاثر ہوگئی جبکہ دن میں رات کا سماں ہوگیا۔ کویت سٹی میں گرد وغبار کے طوفان کا شدت میں دوپہر کے وقت اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود موسم رات تک جاری رہے گا۔ گرد وغبار کے طوفان کی وجہ سے تمام اسپتالوںمیں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا۔ سانس کے مریضوں ، بزرگوں اور بچوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔
03, جنوری 2025
03, جنوری 2025
02, جنوری 2025