برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے عائد سماجی اور معاشی پابندیوں کو ہٹانے کے حوالے سے حکومتی منصوبہ پیش کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ’بورس جانسن نے تصدیق کی ہے کہ حکومت 19 جولائی کو کورونا کے حوالے سے عائد پابندیوں کو ختم کرنے جارہی ہے جس کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔‘
ان کے مطابق ’مذکورہ فیصلے کے تحت تقریبات میں سماجی فاصلہ رکھنے، گھر سے کام کرنے اور ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی جائے گی۔‘
مزید پڑھیں
-
برطانوی وزیراعظم کورونا وائرس کا شکارNode ID: 467596
-
کورونا: برطانیہ میں سخت پابندیوں کا امکانNode ID: 510306
-
’پاکستان میں کورونا کے 70 فیصد کیسز وائرس کی برطانوی قسم کے ہیں‘Node ID: 564496
برطانے کے زمانہ امن کی تاریخ میں سماجی اور معاشی رویوں پر سخت ترین پابندیاں لگانے کے بعد وزیراعظم جانسن ملک کے ویکسینیشن پروگرام پر انحصار کرنے کا خطرہ مول لے رہے ہیں کہ اس پروگرام کے سبب کورونا کی نئی لہر کی صورت میں ملک کے نظام صحت پر زیادہ بوجھ نہیں آئے گا۔
ویکسینیشن کے سبب برطانیہ میں کورونا کی وبا سے متاثر ہوکر ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔
اس منصوبے کے تحت نائٹ کلبز کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور ہوٹلوں اور دوسری جگہوں پر افراد کی تعداد پر کوئی قدعن نہیں ہوگی۔ سماجی دوری کے حوالے سے جاری گائیڈ لائنز کو بھی ختم کیا جائے گا۔
بورس جانسن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ہمیں اپنے آپ سے سچ بات کرنی چاہیے کہ اگر ہم اگلے چند ہفتوں کے دوران اپنی سوسائٹی کو نہیں کھول سکتے جبکہ گرمیوں اور سکولوں میں چھٹیوں کی وجہ سے ایسا کرنا آسان ہوگا تو پھر ہم کب ایسا کرسکتے ہیں اور معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔‘
