Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انس جابر ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب خاتون

انس جابر پولینڈ کی 2020 کی فرنچ چیمپئن ایگا شواٹیک کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں۔ (فوٹو: اے پی)
تیونس کی انس جابر پولینڈ کی ایگا شواٹیک کو ہرا کر ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 26 سالہ انس جابر وومن سنگل کے چوتھے راؤنڈ میں چیمپئن شپ کے ساتویں دن پولینڈ کی 2020 کی فرنچ چیمپئن ایگا شواٹیک کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں۔
انہوں نے ایگا شواٹیک کو چوتھے راؤنڈ میں پانچ سات، چھ ایک اور چھ ایک سے ہرایا ہے۔
آج منگل کو ان کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ بیلا روس کی آرینا سبلینکا سے ہوگا جس نے علینا ریبکینا کو چھ تین، چار چھ اور چھ تین سے شکست دی۔
انس جابر نہ صرف پہلی عرب بلکہ پہلی تیونسی خاتون ہیں جو ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں۔
سبلینکا گرینڈ اپنا پہلا گرینڈ سلام کا کوارٹر فائنل کھیلیں گی۔ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ لندن میں جاری ہے۔
انس جابر کا کہنا ہے کہ انہوں نے میچ میں رہنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
انس  جابر وومن سنگل کے چوتھے راؤنڈ میں چیمپئن شپ کے ساتویں دن پولینڈ کی ایگا شواٹیک کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں۔
’یہ ایک زبردست میچ تھا اور جب میں پہلے سیٹ میں ناکام رہی تو مجھے غصہ ہونے کے بجائے پرسکون رہنا تھا کیونکہ غصہ میرے مقصد کے حصول میں مددگار نہ ہوتا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنے کھیل کو تھوڑا سا تبدیل کرنے کی کوشش کی کیونکہ سب جانتے ہیں کہ میں ڈراپ شاٹس کر رہی ہوں اور آج میرے لیے جارحانہ ہونا اہم تھا۔‘
پہلے سیٹ کے شکست کے احساس سے نکلنے کے بعد انس جابر نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں