Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں آن لائن سیاحتی ویزے کی سہولت اب 74 ممالک کے لیے

مصر نے سیاحت کے فروغ کے لیے یہ اعلان کیا ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
مصر نے آن لائن سیاحتی ویزے کی سہولت میں مزید ملکوں کا اضافہ کیا ہے, اب 74 ملکوں کے شہریاس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 
مصری وزارت سیاحت و آثار قدیمہ نے سیاحت کے فروغ کے لیے یہ اعلان کیا ہے۔ 
العربیہ چینل کے مطابق حکومت مصر فروغ سیاحت کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ سیاحتی ویزے میں آسانی ان میں سے ایک ہے۔
اب تک 46 ممالک کے شہریوں کو آن لائن سیاحتی ویزا دیا جارہا تھا- اس فہرست میں مزید 28 ممالک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 
نائب وزیر سیاحت و آثار قدیمہ غادۃ  شلبی نے کہا کہ اس تبدیلی سے مختلف ممالک کے سیاحوں کو مصر آنے کی ترغیب ملے گی۔ 
مصری وزارت نے آن لائن سیاحتی ویزا جاری کرانے والوں کے لیے ایک اور سہولت دی ہے۔ ایک سفر کی ویزا فیس 25 ڈالر اور ملٹی پل ویزا فیس 60 ڈالرکردی گئی ہے۔ ویزا زیادہ سے زیادہ سات روز میں جاری ہو گا۔

شیئر: