مشاعر مقدسہ میں آپریشن اینڈ کنٹرول سینٹر
جمعرات 8 جولائی 2021 18:27
رابطہ مرکز ڈیجیٹل ہوگا اور چوبیس گھنٹے کام کرے گا(فوٹو، سبق نیوز)
’کدانہ‘ ترقیاتی کمپنی نے جمعرات کو منی میں آپریشن اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا- سینٹر کی حیثیت مشترکہ رابطہ مرکز کی ہوگی-
مذکورہ مرکزی سینٹر سے (مشاعر مقدسہ ) منی، مزدلفہ اور عرفات کے رفاہی اداروں میں پیش آنے والے مسائل حل کرنے اور مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے شکایات وصول کی جائیں گی-
رابطہ مرکز شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے متعلقہ ادارے سے رابطہ کرے گا-
رابطہ مرکز ڈیجیٹل ہوگا اور چوبیس گھنٹے کام کرے گا-
یاد رہے کہ منی میں کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر منی، عرفات اور مزدلفہ میں تمام اداروں کو ایک لائن پر لانے والے بڑے پروگرام کا پہلا مرحلہ ہے-
سینٹر کا نام ’مالک‘ رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن اور ’کدانہ‘ کمپنی اس کی مالک ہوگی-