پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے کھن بندوے میں جمعرات کی شام تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کے قافلے پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا اور ان کے قافلے کو روک دیا۔ علی امین گنڈا پور کے گارڈز نے جواب میں ہوائی فائرنگ کی۔
یہ واقعہ ضلع مظفر آباد کے حلقہ دو لچھراٹ میں پیش آیا جہاں سے پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار چوہدری شہزاد ہیں جب ان کی مدمقابل مسلم لیگ نواز کے مرتضی گیلانی اور پیپلز پارٹی کے سید بازل علی نقوی ہیں۔
مظفرآباد کے مقامی افراد کے مطابق علی امین گنڈاپور جہلم ویلی لائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقے چناری میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرنے جا رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
کشمیر: ’ہم نہ گھروں کے اندر محفوظ ہیں اور نہ باہر‘Node ID: 430391
-
کشمیر: پتھراؤ سے ٹرک ڈرائیور ہلاکNode ID: 430601
-
ماریہ میمن کا کالم: کشمیر الیکشن اور پاکستانی سیاستNode ID: 582116
اس واقعے پر تاحال کشمیر کے الیکشن کمیشن کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں سے ایک میں کچھ نوجوانوں علی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں کچھ لوگوں کو وفاقی وزرا کے قافلے کا راستہ روکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک اور ویڈیو میں قافلے میں موجود سفید شلوار اور قمیض میں ملبوس ایک شخص ہوئی فائرنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ مذکورہ شخص کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ وفاقی وزیر کا گارڈ ہے۔
ایک دن قبل بدھ کے روز علی امین گنڈا کے قافلے پر مظفرآباد ڈویژن کے حلقہ تین کھاوڑہ میں ٹماٹر پھینکے جانے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔
آزاد جموں کشمیر انتخابی مہم کے دوران راجہ فاروق حیدر کے حواریوں کیجانب سے مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کے قافلہ پر حملہ کی مذمت کرتے ہے۔
شکست کے خوف سے ن لیگ اپنی روائتی غنڈا گردی اور گلوکریسی پر اتر آئی ہے۔— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) July 15, 2021
دو روز قبل ضلع باغ میں ہونے والے ایک جلسے کے دوران علی امین گنڈا پور پر ایک نوجوان نے جوتا بھی اچھال دیا تھاجسے پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور اگلے روز وہ رہا بھی ہو گیا تھا۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے الیکشن 2021 کی مہم کے دوران علی امین گنڈاپور کا نام متعدد تنازعات کے ساتھ ذرائع ابلاغ میں زیر بحث آ رہا ہے۔
چند دن قبل کشمیر کے چیف الیکشن کمیشنر نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ڈڈیال کے ایک انتخابی جلسے میں کھلے عام پیسے بانٹنے کے واقعے کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔
کیا اس ویڈیو میں آپ فائرنگ کرنے
والی
شخصیت کو پہچان سکتے ہیں؟؟؟ @RehamKhan1 @asmashirazi pic.twitter.com/Qf746lqN1u— Muqaddaskhan (@MuqaddasPMLN) July 15, 2021