سمر پروگرام: ’ سیاح ماحول اور مقامات دونوں کا لطف اٹھائیں گے‘
سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سمر پروگرام کے تحت سعودی شہریوں اور تارکین وطن نے نمایاں مقامات کو ایکسپلور کرنے کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 24 جون سے ستمبر کے اختتام تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں مملکت بھر میں 500 کے قریب سیاحوں کے تجربات اور 11 مقامات شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی تارک وطن یاسمین محی الدین جو سفر کرنے کی شوقین ہیں نے کہا کہ وہ اس پروگرام کی منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ کورونا کی عالمی وبا سے پہلے جب سعودی سیزن چل رہے تھے میں نے ان سب سے لطف اٹھایا۔ بدقسمتی سے اگلے سال پوری دنیا کو کورونا کی وبا کا سامنا کرنا پڑا اور سعودی سیزن نہ ہو سکے۔ مجھے یقین ہے کہ اس گرمی کے دوران ریاض، العلا اور تبوک میں مزہ نہیں آئے گا۔
طائف، الباحہ اور دیگر ریجن جہاں موسمی حالات خوشگوار ہیں گرمیوں میں سیاحوں کا مرکز ہوں گے جہاں لوگ ماحول اور مقامات دونوں کا لطف اٹھائیں گے۔
’32 سالہ فہد نسیم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ حکومت مقامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے انیشٹو کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’پہلے ان جگہوں پر سفر کرتے وقت ہوٹلوں اور سرگرمیوں کی کافی حد نہیں ہوتی تھی۔ اب جب حکومت ایک بار پھر سیاحت پر زور دے رہی ہے میں امید کر رہا ہوں کہ یہ جگہیں اور زیادہ دلچسپ ہو جائیں گی۔‘
کچھ لوگ دوبارہ سفر کرنے کے قابل ہونے کے بارے میں صرف پرجوش تھے۔
سعودی عرب کی 23 سالہ طالبہ آمنہ خالد نے کہا کہ ’جب تک میں محفوظ ماحول میں ہوں بالکل انتظار نہیں کر سکتی۔ اس سال یونیورسٹی بہت تناؤ کا شکار رہی ہے اور میں نے العلا اور طائف جیسی جگہوں پر جانا مس کیا۔ یہ اور بھی خوشگوار ہے کیونکہ میں جانتی ہوں کہ حکام کے پاس منزل مقصود کو آگے بڑھانے اور انہیں عالمی معیار کا بنانے کا وقت آ گیا ہے۔‘
یہ سعودی وژن 2030 کے مطابق ہے، مقامات کی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے، مقامی افراد کے لیے مستقل اور موسمی ملازمتیں پیدا کرنے اور معاشرتی اور معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ٹورازم اتھارٹی نے ’اوور سمر، یوور موڈ ‘ کے سلوگن کے تحت اپنے پورٹل سعودی عرب سپرٹ کے ذریعے سمر آف سعودی عرب 2021 کے لیے پروگرام شروع کیا ہے۔
یہ پروگرام 24 جون سے ستمبر کے اختتام تک 11 سیاحتی مقامات تک جاری رہے گا جو قدرتی تنوع سے مالا مال ہیں۔
’سمر وائبز‘ پروگرام میں مقامی اور بین الااقومی سیاحوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آنے والے سیاح جدہ اور ینبع کے ساحل سے لے کر کنگ عبداللہ اکنامک سٹی تک اور پہاڑی علاقوں میں تبوک اور الاحسا کے تاریخی ورثے سمیت ریاض میں موجود سیاحتی مقامات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔