عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات
اتوار 18 جولائی 2021 20:43
چین، عرب تعلقات، علاقائی اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ٹوئٹر)
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ ’آئندہ سال سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی پہلی چینی عرب سربراہ کانفرس بہت اہم ہے۔ اس کی تیاری باریک بینی سے کرنا ہوگی‘۔
سبق کے مطابق عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے یہ بیان اتوار کو قاہرہ میں چینی وزر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر دیا ہے۔
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل اور چینی وزیر خارجہ نے ملاقا ت کے دوران چین، عرب تعلقات، علاقائی اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی میں تحفط امن اور ترقیاتی عمل کے فروغ کے سلسلے میں عرب لیگ کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ’ چین چاہتا ہے کہ عرب ممالک اتحاد و اتفاق کے ذریعے خود کو مضبوط بنائیں‘۔
عرب لیگ اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ’ سعودی عرب میں ہونے والی سربراہ کانفرنس فریقین کے تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں تک لے جانے میں کامیاب رہے‘۔