Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے خلاف جنگ، افریقی ملک ٹوگو کے لیے سعودی امداد

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے امداد دی گئی ہے (فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے کورونا کی عالمی وبا کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے افریقی ملک ٹوگو کو طبی امداد فراہم کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق طبی امداد میں وینٹی لیٹر کے ساتھ میڈیکل اور دیگر سامان شامل تھا۔
ٹوگو میں غیر رہائشی سعودی سفیر مشعل بن ہمدان الروقی نے ٹوگو کے وزیر صحت پروفیسر مصطفی مجیاوا کو کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے یہ امداد فراہم کی۔
مصطفی مجیاوا نے شاہ سلمان کی حکومت کی قابل قدر انسانی کوششوں کا شکریہ ادا کیا جو وہ ٹوگو اور پوری دنیا میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کر رہی ہے خاص طور پر جب کورونا  وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی بات کی گئی ہے۔
یہ امداد مملکت کے ذریعے فراہم کردہ  فریم ورک کے اندر ہے جس کی نمائندگی کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کرتا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود رکھنے کے مقصد سے بین الاقوامی کوششوں میں حصہ لیا جا سکے۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 68 ممالک میں مختلف قسم کے 1616 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.3 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
 

شیئر: