Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی صورتحال: پیر کو بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

بارش کا سلسلہ مکہ اور مدینہ ریجنوں کے پہاڑی مقامات تک پھیل سکتا ہے(فوٹو عاجل)
سعوی عرب میں موسمیات  کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’ پیر کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا‘۔
اخبار24 کے مطابق کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’نجران، جیزان ،عسیر اور باحہ ریجنن، ریاض اور ریاض کے جنوبی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے‘۔
’کہیں درمیانے درجے اور کہیں تیز بارش متوقع ہے۔ سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے‘۔
مرکز کا کہنا ہے کہ’ مشرقی اور ریاض ریجن میں بیشتر مقامات پر بار ش کا امکان ہے۔ ریاض شہر میں بھی بارش ہوگی۔ اس کا سلسلہ مکہ اور مدینہ ریجنوں کے پہاڑی مقامات تک پھیل سکتا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مکہ مکرمہ کے ساحلی مقامات پر گرد آلود ہواوں کے باعث حد نطر محددو ہو جائے گی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت حفرالباطن میں47 سینٹی گریڈ اور سب سے کم السودہ میں 14 سینٹی گریڈ رہے گا‘۔
علاوہ ازیں ریاض میں اتوار کو موسلا دھار بارش سے مختلف مقامت پر سیلاب کی اطلاعات ہیں۔
 جنوبی ریاض کی افلاج کمشنری میں بارش سے پرانے اور مٹی کے مکانات منہدم ہوئے ہیں۔
 

شیئر: