Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشتری کے ’برفیلے چاند‘ تک رسائی، مشن کے لیے سپیس ایکس کا انتخاب

یوروپا کلپر مشن اکتوبر 2024 میں کینیڈی سپیس سنٹر فلوریڈا سے شروع کیا جائے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ اس نے مشتری کے برفیلے چاند یوروپا پر جانے کے لیے سپیس ایکس کا انتخاب کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ ایلون مسک کی کمپنی کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس نے نظام شمسی کے اندر تک نظر جما لی ہیں۔
یوروپا کلپر مشن اکتوبر 2024 میں کینیڈی سپیس سینٹر فلوریڈا سے شروع کیا جائے گا جہاں سے فالکن ہیوی راکٹ چھوڑا جائے گا۔ اس کے لیے 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا جائے گا۔
اس مشن کے بارے میں پہلے خیال تھا کہ اس کے لیے ناسا کے اپنے سپیس سسٹم سے راکٹ ٹیک آف کرے گا تاہم یہ تاخیر اور بہت زیادہ اخراجات کا شکار ہوا جس پر اس کے ناقدین اسے ریاست الباما کے لیے ایک ’روزگار پروگرام‘ قرار دیا۔
2018 میں ٹیسلا کے اپنے روڈسٹر کو خلا میں لے جانے کے بعد سے فالکن ہیوی کو دونوں کاروباری اور سرکاری مشنز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
یہ اوپر اٹھنے کے لیے پچاس لاکھ پونڈ (22 ملین نیوٹنز) کی طاقت پیدا کرتا ہے جو کہ تقریباً اٹھارہ 747 جہازوں کے برابر ہے۔
یوروپا کلپر یہ جاننے کے لیے کہ برف کے چاند پر حالات زندگی کے لیے مناسب ہیں یا نہیں، تقریباً 40 سے 50 بار یوروپا کے قریب سے گزرے گا۔
اس میں نصب انتہائی اعلیٰ معیار کے کیمرے سطح زمین کی تصویریں لیں گے اور ماحول کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے جبکہ پانی کی تلاش کے لیے بھی خصوصی آئسی لیئر داخل کی جائے گی۔

شیئر: