Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج انتظامات میں خواتین، 400 کلوگرام وزنی شخص اور خاتون کے خاص مشن سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ 400 کلوگرام وزنی شخص،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سمارٹ روبوٹس اور خواتین ڈرائیورز کے لیے سعودی خاتون کے مشن  متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
حج انتظامات میں خواتین کی شرکت 
اس سال حج موسم میں شہری دفاع، پاسپورٹ اور امن عامہ کے محکموں کے انتظامات میں خواتین شریک ہوئیں۔سعودی سیکیورٹی اہلکار خواتین نے اس سال حج موسم کے دوران مسجد الحرام ، منی، مزدلفہ اورعرفات میں امن و امان قائم کرنے میں حصہ لیا۔ 

خواتین ڈرائیورز کے لیے سعودی خاتون کا خاص مشن
سعودی عرب میں کاروں کی شوقین خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرایک سعودی خاتون اس مشن پر ہیں کہ وہ گاڑی ڈرائیو کرنے والی خواتین کو تکنیکی مہارت کے بارے میں بتائیں

400 کلوگرام وزنی شخص سی 130 طیارے کے ذریعے قریات سے ریاض منتقل
سعودی عرب میں ایوان شاہی کی جانب سے جاری خصوصی احکامات کے تحت 400 کلوگرام وزنی شخص کو خصوصی سی 130 طیارے کے ذریعے قریات سے ریاض منتقل کردیا گیا

ٹوکیو اولمپک کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کا دستہ
ٹوکیو اولمپک کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کا قومی پرچم کشتی رانی کی قومی ٹیم کے کھلاڑی حسین علی رضا اور تیز رفتار سعودی خاتون کھلاڑی یاسمین الدباغ اٹھائے ہوئے تھے

نجران کا حمی ثقافتی علاقہ عالمی ورثے میں شامل 
 نجران کے ’حمی ثقافتی علاقے‘ کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا ہے

جدہ میں  ساحلی تفریح گاہ سیف بیچ 
جدہ میں ساحلی تفریح گاہ سیف بیچ 3 ہزار میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں لوگ بڑی تعداد میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ تفریح کےلیے آتے ہیں ۔یہاں سات ہزار سے زائد گاڑیاں پارک ہو سکتی ہیں۔  

تین ہزار الیکٹرانک ویل چیئرز 
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے حجاج کے لیے تین ہزار الیکڑانک ویل چیئرز کا انتظام کیا ہے۔  

عسیر میں گھنے بادل اور درجہ حرارت کم 
موسم گرما کے دوران سعودی عرب  کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے جبکہ عسیر میں گیارہ سے پچیس سینٹی گریڈ تک کے درمیان درجہ حرارت ہے جبکہ گھنے بادل آسمان پر چھائے ہوئے ہیں۔ 

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سمارٹ روبوٹس 
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گذشتہ ماہ دس روبوٹس کو ڈس انفیکشن ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سمارٹ روبوٹس خصوصی پروگرام سے لیس ہیں ۔ یہ روبوٹس پانچ سے آٹھ گھنٹے تک بغیر کسی انسانی مدد کے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

2.1 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام 
سعودی عرب کی الحدیثہ بری سرحدی چوکی کے راستے 21 لاکھ 44 ہزار 180 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے گولیاں ٹماٹر کے پیسٹ میں چھپا کر سمگل کی جا رہی تھیں۔ 

 

شیئر: