Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام کے نئے ماحول کو کیسے اپنائیں؟

کمپنی میں ٹیم کے ساتھیوں کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ (فوٹو: سیدیتی ڈاٹ نیٹ)
جب کسی نئی جگہ کام شروع کرتے ہیں تو بہت زیادہ چیلنجز ہوتے ہیں اور ایک تناؤ کے دور سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہ معاملہ کسی بھی پروفیشنل اور تجربہ کار کے ساتھ ہو سکتا ہے۔
اسی طرح نئی ذمہ داریوں کو مناسب طریقے سے ایڈجسٹ کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے اور نئے مالک کے ساتھ جان پہچان میں وقت لگ سکتا ہے۔
سیدیتی ڈاٹ نیٹ میں شائع ایک مضمون میں نئے ماحول میں کام کرنے سے متعلق چند نکات بیان کیے گئے ہیں۔

بردباری

نئی ملازمت کے پہلے ہفتوں میں کچھ مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں یہاں تک کہ تجربہ کار افراد کے لیے بھی۔ تاہم اس مرحلے میں نصیحتوں سے کوئی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں کی جاسکتی کیونکہ نئے ادارے میں منتقلی توقعات سے زیادہ مسائل پیدا کرتی ہے۔
اچھی طرح سے کام کرنے کےلیے، لچکدار مزاج، نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری اور کام کے نئے ماحول کو اپنانے کے قابل ہونا چاہیے۔ نئی پوزیشن کا مطلب یہ ہے کہ تعلقات کا ایک نیا سیٹ بنانا، جبکہ آپ مثبت ہونے کے ساتھ چیزوں کو قبول کرنے والے ہوں۔

نیا مینجر

نوکری کے شروع میں نئے مینجر کے انداز کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ملازم کو یہ معلوم کرنا چاہیے کہ آیا ان کا نیا مینجر ون آن ون یا ٹیم میٹنگز، تفصیلی بریفنگ یا عمومی وضاحتوں کو ترجیح دیتا ہے؟

نئی ملازمت کے پہلے ہفتوں میں کچھ مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ (فوٹو: سیدیتی ڈاٹ نیٹ)

اس کے علاوہ، ملازم کو دریافت کرنا پڑتا ہے کہ مختلف محکموں کے ساتھ مینجر کا سلوک کیسے ہوتا ہے؟ ملازمین سینیئر مینجمنٹ کو کیسے رپورٹ کریں گے؟ اس سے آپ کو تیزی سے نئے سیٹ اپ میں ضم ہونے میں مدد ملے گی۔ لہذا متحرک بنیں اور اپنے نئے باس سے ملاقات کے لیے بات کریں تاکہ اس پر گفتگو کریں کہ وہ کس طرح کام کرنا پسند کرتا ہے تاکہ توقعات کو واضح کیا جاسکے۔

ساتھیوں کے ساتھ بات چیت

جتنی جلدی نیا ملازم ٹیم کےساتھی کارکنوں کے ساتھ تعلقات استوار کرے گا کمپنی میں اس سے اتنا ہی آرام دہ محسوس کیا جائے گا۔ لوگوں سے ملنے اور ان کے ناموں کو یاد رکھنا، بات کرتے وقت آنکھ  سے رابطہ قائم رکھنا، دوستی کرنا اور وقت کی پابندی کا احترام کرنا۔  ٹیم کے ساتھیوں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں، خاص کر جب وہ اپنے کام کے دوران بات کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے کردار اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

نوکری کے شروع میں نئے مینجر کے انداز کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ (فوٹو: سیدیتی ڈاٹ نیٹ)

سوالات پوچھیے

کبھی بھی سوال پوچھنے سے نہ گھبرائیں، خواہ وہ  آپ کا لائن منیجر ہو یا کوئی ساتھی ہو۔ جب آپ کسی چیز کے بارے میں یقین سے نہ جانتے ہوں تو پوچھنا بہتر ہے کہ آپ کیا کر رہے ہو اسے سمجھیے یا سمجھے بغیر ہی کام کرتے رہیں کیونکہ بعد میں کی جانے والی کسی بھی غلطی کو ٹھیک کرنا وقت طلب اور مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔

تبدیلی قبول کریں

کسی نئی کمپنی میں شامل ہونا اور نئے انتظامی انداز کے تحت کام کرنا پریشان کن ہوسکتا ہے البتہ یہ تجربہ کام میں مزید بہتری لا سکتا ہے۔ اپنے نئے ماحول کو جاننے کی کوشش کریں۔

شیئر: