سعودی عرب میں ریاض پولیس نے اسلحے کے زور پر بینک کھاتے داروں کو لوٹنے والےغیرملکی گروہ گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ’گروہ مملکت میں مقیم دو غیرملکیوں اور ایک درانداز پر مشتمل ہے‘۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ’ ملزمان بینکوں آنے والوں کی تاک میں رہتے تھے۔ موقع پاتے ہی ان پر حملہ کرتے اور ان سے رقم چھین لیتے تھے‘۔
ترجمان کے مطابق’ ملزمان لوگوں سے تین لاکھ 70 ہزار ریال لوٹ چکے تھے۔ تینوں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔