Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت ثقافت کا مزید 149 طلبہ کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ

سکالر شپ کے لیے 26 فیصد طلبہ اور 74 فیصد طالبات کا انتخاب کیا گیا ہے- (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت ثقافت نے مزید 149 سعودی طلبہ کے لیے ہائی رینکنگ یونیورسٹیوں اور انسٹی ٹیوٹس میں سکالر شپ جاری کی ہیں جہاں وہ ثقافت اور آرٹ کے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کریں گے۔  
نئی سکالر شپ کے لیے 26 فیصد طلبہ اور 74 فیصد طالبات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت ثقافت نے بتایا کہ گریجویشن کے لیے 50 فیصد سکالر شپ جاری کی گئی ہیں جبکہ 49 فیصد سکالر شپ ماسٹرز اور ایک فیصد پی ایچ ڈی کے لیے مختص ہیں۔
وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ سعودی طلبہ آرٹ، لینگویجز، ڈیزائن، تھیٹر، لائبریری، بصری آرٹ، عجائب گھر، میوزک، آثار قدیمہ، کھانا بنانے کے آرٹ، فن تعمیر، فلم سازی اور ملبوسات کے ڈیزائن میں دسترس حاصل کریں گے۔ 
وزارت ثقافت کے مطابق سعودی طلبہ کے لیے جن یونیورسٹیوں اور انسٹی ٹیوٹس کا انتخاب کیا گیا ہے وہ ثقافت اور آرٹ کے شعبوں میں دنیا کےمعروف علمی ادارے مانے جاتے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی، جارج ٹاؤن یونیورسٹی، بارسنز ڈیزائن کالج، کیلیفورنیا بارکلے یونیورسٹی، براڈ انسٹی ٹیوٹ، مشی گن یونیورسٹی، کیلیفورنیا یونیورسٹی، رائل آرٹ کالج، کوئن میری یونیورسٹی، آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی، نیویارک یونیورسٹی، کھانے کے آرٹ کی رائل اکیڈمی شامل ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: