سعودی وزارت ثقافت کے کوالٹی آف لائف پروگرام مرکز نے مملکت میں مشغلے کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم ’ھاوی‘ کا پائلٹ ورژن لانچ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ھاوی کو سعودی امیچور کلبز ایسوسی ایشن کے لیے تخلیق اور معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
عسیر میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لیےمفاہمتی یادداشت پر دستخطNode ID: 568661
-
سعودی قومی ثقافتی ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں دسمبر سےNode ID: 579626
اس پلیٹ فارم کا مقصد ان لوگوں کے مابین مواصلات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو ایک جیسی دلچسپی رکھتے ہیں اور امیچور افراد کے لیے آپریشنل اور مالی مدد کو یقینی بناتے ہیں۔
ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر نجلہ الا اجمی نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم مثبت طرز زندگی کو فروغ دے گا اور مملکت میں معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ پلیٹ فارم ایسی کمیونیٹیز کو قائم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جو ایک سرکاری چھتری کے تحت ایک جیسے مفادات شیئر کرتی ہیں تاکہ کلبز کو اپنی ٹیمیں قائم کرنے اور ممبروں کی رجسٹریشن آسان ہو جائے۔‘
نجلا العجمی نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے بہت سے فوائد ہیں جن میں ’صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا، کام اور معاشرتی زندگی کے درمیان توازن قائم کرنا اور امیچرز کو ایک مناسب ماحول میں اپنے شوق پرعمل پیرا ہونے کی اجازت دینا جو ایک ہی جذبہ رکھتے ہیں۔‘
ھاوی لوگوں کو امیچرز کلبز کے قیام اور اندراج، ارکا ن اور ان کی سرگرمیوں کا انتظام،سیکٹر کے ضوابط کی وضاحت،سہولیات کے تحفظ اور تربیتی کورسز کے انعقاد کی اجازت دیتا ہے۔
اس سے امیچرز کو اپنے کردار کے لیے مناسب سہولتیں تلاش کرکے اپنے شوق کو عملی جامہ پہنانے کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
یہ پلیٹ فارم مملکت اور بیرون ملک ہابیز سے متعلق سمپوزیم اور لیکچرز کو سپورٹ کرے گا۔
ھاوی تربیتی کورسز میں شامل ہوں گے جہاں بین الاقوامی مہارت کو کلبز میں منتقل اور دوسرے اداروں کے ساتھ تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔
ھاوی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کوالٹی آف لائف پروگرام کی نگرانی میں 11 سرکاری حکام کے نمائندے شامل ہیں۔