جازان میں تفتیشی کارروائی کے دوران 412 ٹن جھینگے ضبط
جازان میں تفتیشی کارروائی کے دوران 412 ٹن جھینگے ضبط
جمعرات 29 جولائی 2021 13:17
محکمہ خوراک کے ضوابط کی خلاف ورزی پر10ملین ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
جازان ریجن میں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کے انسپکٹرز نے تفتیشی کارروائی کے دوران غیر قانونی گودام میں جعلی فوڈ لیبل کے ساتھ پیک کی گئی 412 ٹن جھینگوں کی کھیپ ضبط کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ تفتیشی کارروائی کے دوران معائنہ کرتے ہوئے اتھارٹی کے عملے نےاس بات کا پتہ لگایا کہ جھینگوں کی کھیپ میں تاریخ میعاد میں ردوبدل کر کے جعلی طریقے سے دوبارہ پیک کیا گیا تھا۔
اتھارٹی سے لائسنس کی اجازت کے بغیر چلایا جانے والا گودام سیل کر دیا گیاأ(فوٹو زاویہ)
علاوہ ازیں کارووائی کے دوران جھینگے کی مختلف اقسام کے جعلی لیبل اور پیکنگ کے لیے کارٹن بھی ضبط کئے گئے ہیں جن کی تعداد 5لاکھ کے قریب بتائی جاری ہے۔
کارروائی کے بعد اتھارٹی کی جانب سے کسی لائسنس کے بغیر چلایا جانے والا یہ گودام سیل کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف جرمانے اور ضوابط کا اطلاق مکمل کرنے کے لئے سمن جاری کئے گئے ہیں۔
اس قسم کی خلاف ورزیوں کی اطلاع 19999 پر دی جا سکتی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
محکمہ خوراک کے قانون اور ضوابط کے مطابق اس طرح کی قانونی خلاف ورزیوں پر10ملین ریال تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ ایسی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے والے افراد کے لیے اشیائے خوردنوش کے کسی بھی کارباور پر180دن تک پابندی کےعلاوہ اس کا لائسنس معطل یا منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس قسم کی خلاف ورزیوں کی اطلاع 19999 پر دی جا سکتی ہے۔ اس کےعلاوہ موبائل پر دستیاب ایپلی کیشن 'طمنی' کے ذریعے بھی مطلع کیا جا سکتا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں