Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائے عامہ کو بھڑکانے پر سعودی مبلغ کو ایک لاکھ ریال جرمانہ

ریاض:فوجداری کی خصوصی عدالت نے رائے عامہ کو بھڑکانے او رغیر ملک سے سعودی عرب کے تعلقات بگاڑنے کاالزام ثابت ہوجانے پر ایک سعودی مبلغ پر ایک لاکھ ریال کا جرمانہ کر دیا۔ مقامی مبلغ نے ٹو ئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر اشتعال انگیزی کی کوشش کی تھی اور دیگر ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات خراب کرنے والی زبان استعمال کی تھی۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر انفارمیشن کرائم کے انسداد کے قانون کی دفعہ 6کے بموجب مبلغ پر ایک لاکھ ریال کا جرمانہ کر دیا جبکہ قانون مذکور کی دفعہ 13کے تحت ٹوئٹر پر اس کا اکاؤنٹ بند کر دیا اور سوشل میڈیا پر لکھنے سے روک دیا۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے مقامی ذرائع ابلاغ کے توسط سے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ جو شخص بھی اطلاعات کے جرائم کے انسداد کے قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اسے مقررہ سزا دی جائے گی لہذا سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اس بات کا دھیان رکھیں کہ ان سے قانون مذکور  کی خلاف ورزی نہ ہو۔ 
 
 

شیئر: