Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مراکش سے پاکستان تک‘ ڈیلٹا ویریئنٹ سے کورونا کیسز میں اضافہ

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ’ڈیلیٹا ویریئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے‘ (فوٹو: اے ایف پی)
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہ سے مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ خطے میں ویکسینیشن کی شرح بھی کم ہے۔‘
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’ڈیلٹا ویریئنٹ جو سب سے انڈیا میں سامنے آیا تھا، خطے کے 22 میں سے 15 ممالک میں رپورٹ ہوا ہے۔‘
’کورونا وائرس کی یہ قسم خطے میں مراکش سے پاکستان تک پھیلی ہوئی ہے۔‘
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ’خطہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں داخل ہے۔‘
عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق ’عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے ممالک میں ڈییٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘
عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے ڈائریکٹر احمد المندھاری کا کہنا ہے کہ ’زیادہ تر نئے کیسز اور ہسپتال میں داخل مریض وہ افراد ہیں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے۔ ہم خطے میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں ہیں۔‘
گذشتہ ماہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں 55 فیصد اور اموات میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ہر ہفتے 3 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ نئے کیسز اور 3 ہزار 500 اموات رپورٹ ہورہی ہیں۔
شمالی افریقہ میں تیونس جیسے ممالک میں سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں، یہ ممالک کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ’ڈیلٹا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے خطے میں یہ وائرس غالب شکل اختیار کر رہا ہے۔‘

شیئر: