ادیل ایئر کی دمام سے بیشہ کے لیے پہلی پرواز
مختلف شہروں کے لیے پروازوں کا پروگرام ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ’ادیل‘ ایئر نے اتوار کو دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی پہلی پرواز جنوبی شہر بیشہ کے لیے چلائی ہے۔
ادیل ایئر مملکت کے مختلف شہروں اور صوبوں کے لیے پروازوں کا نیا اور بڑا پروگرام تیار کر چکی ہے اور بیشہ ان میں سے ایک ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ادیل ایئر کے ڈپٹی ایگزیکٹیوچیئرمین احمد الابراہیم نے کہا ہے کہ ’بیشہ کی پرواز سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو سہولت ملے گی۔‘
ادیل ایئر اپنے بیڑے کو وسعت دینے اور پروازوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے پرعزم ہے۔
مطارات دمام کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین فہد الحربی نے کہا کہ ’دمام اور بیشہ کے درمیان ادیل ایئر نے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ تمام ضروری تیاریوں کے بعد کیا ہے۔‘
’ کمپنی سیاحت کو فروغ دے گی۔ مملکت میں اقتصادی ترقی کے پروگرام کو آگے بڑھائے گی اور مارکیٹ مقابلے میں پوری اترے گی۔‘