Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی خسارہ کم کرنے کے لیے تیونس کے دوست ممالک سے رابطے

کورونا وائرس کے پھیلاو کےنتیجے میں مسائل میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
تیونس کے صدر قیس سعید کا کہنا ہے کہ ملک کا مالی خسارہ کم کرنے کے لیے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کو صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا گیا ہے کہ یہ رابطے تیونس کا مالی خسارہ کم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

قرض حاصل کرنے کے معاہدے کے لیے آئی ایم ایف سے بھی بات ہو رہی ہے۔ (فوٹو روئٹرز)

تیونس کے مالی خسارے اور عوامی قرض کے مسائل میں گذشتہ سال کورونا وائرس کے پھیلاو کے نتیجے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
تیونس کی حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض حاصل کرنے کے معاہدے کے لیے بھی بات چیت کر رہی ہے۔

شیئر: