Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر اور پرزے چوری کرنے والے گرفتار

ملزمان گیارہ وارداتوں میں ملوث ہیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے گاڑیوں کے ٹائر اور پرزے چوری کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق سعودی عرب اور دوسرے کا یمن سے ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’ملزمان گیارہ وارداتوں میں ملوث ہیں‘۔
’ گھروں کے باہر کھڑی ہوئی گاڑیوں کے ٹائر، پرزے اور دیگر اہم چیزیں نکال کر فروخت کردیتے تھے۔ مسروقہ سامان کی قیمت کا اندازہ ساٹھ ہزار ریال لگایا گیا ہے‘ـ 
دونوں افراد کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیاـ 

شیئر: