سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والا شخص گرفتار
’وائرل ہونے والی ویڈیو میں مذکورہ شخص فخریہ طور پر منشیات کی نمائش کر رہا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے ادارہ انسداد منشیات نے سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے اور عمر کی تیسری دہائی میں ہے۔‘
’سوشل میڈیا پر مذکورہ شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مختلف قسم کی منشیات کو فخریہ طور پر پیش کر رہا تھا۔‘
’وہ سوشل میڈیا ذرائع کو منشیات فروخت کرنے کے لیے بھی استعمال کرتا رہا ہے۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی بنیاد پر متعلقہ ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کی شناخت کرلی۔‘
’بعد ازاں ادارہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے اسے گرفتار کیا ہے، اس سے تفتیش جاری ہے۔‘