انڈیا کی قومی ہاکی ٹیم نے ایک سخت مقابلے میں جرمنی کو شکست دیتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا میڈل جیت لیا ہے۔
انڈین نیوز سائٹ منٹ کے مطابق انڈین ہاکی ٹیم نے جرمنی کو 4-5 کے مقابلے سے ہراتے ہوئے 41 سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل جیتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ہاکی اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں کتنا فرق ہے؟Node ID: 588166
انڈیا نے آخری آٹھ اولمپکس گولڈ میڈل سنہ 1980 کی ماسکو گیمز میں جیتے تھے۔
ماضی میں آٹھ بار گولڈ میڈل جیتنے والی انڈین ہاکی ٹیم نے پچھلی چار دہائیوں میں ایک دل دہلا دینے والے زوال کا مقابلہ کیا اور اب گذشتہ دو سالوں کی بحالی کو اولمپک میڈل کے ذریعے ثابت کیا ہے۔
منپریت سنگھ کی قیادت اور آسٹریلیا کے گراہم ریڈ کی کوچنگ میں اس تاریخی فتح کے بعد فیلڈ میں انڈین کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ ایک دوسرے سے گلے ملتے رہیں۔
یہ اولمپکس کی تاریخ میں ہاکی میں انڈیا کا تیسرا کانسی کا میڈل ہے۔
انڈین ہاکی ٹیم کی اس فتح پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہیں مبارک باد دی جا رہی ہے۔
انڈین وزیراعظم نے نریندر مودی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا کہ ’تاریخی! ایک ایسا دن جو ہر انڈین کی یاد میں نقش ہوگا۔ ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم کو برونز جیتنے پر مبارکباد۔‘
ایکٹنگ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے بھی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’ابھرنے کی قوت اور مہارت اپنے عروج پر۔ کیا دلچسپ میچ تھا۔‘
Wow!! Indian Men’s Hockey Team Congratulations. Resilience and skill at its peak. What an exciting match.
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 5, 2021